27 جولائی، 2025، 2:06 PM

آئی اے ای اے سے تعاون قومی خودمختاری اور سیکیورٹی کی ضمانت سے مشروط ہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

آئی اے ای اے سے تعاون قومی خودمختاری اور سیکیورٹی کی ضمانت سے مشروط ہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

ایرانی پارلیمنٹ کے رکن نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کو ایران کی مکمل قومی خودمختاری اور جوہری تنصیبات و سائنسدانوں کے تحفظ سے مشروط کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے رکن حجت الاسلام حمید رسائی نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کو ایران کی مکمل قومی خودمختاری اور جوہری تنصیبات و سائنسدانوں کے تحفظ سے مشروط قرار دیا ہے۔

انہوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ نے حالیہ دنوں میں ایک واضح قانون منظور کیا ہے جس کے تحت حکومت اس وقت تک آئی اے ای اے سے کوئی بھی تعاون نہیں کرسکتی جب تک ایران کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کا مکمل احترام اور ایران کے جوہری مراکز اور سائنسدانوں کی سلامتی کی مکمل ضمانت دی جائے۔

اس موقع پر پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ مجلس کا قانون بالکل شفاف ہے اور وزارت خارجہ سمیت تمام متعلقہ ادارے اس پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ ہر قسم کی گفتگو اور روابط قانون کے دائرے میں رہ کر ہی انجام پانے چاہئیں۔

News ID 1934523

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha